محی الدین وانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،عماد بٹ بطور کپتان بحال

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پہلا بڑا اور عوامی فیصلہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد 2 سالہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محی الدین وانی نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے بیان …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پہلا بڑا اور عوامی فیصلہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد 2 سالہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محی الدین وانی نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں واضح کیا کہ میری اولین ترجیح ہاکی کے نظام میں شفافیت لانا اور کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان عماد بٹ کی بحالی کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے اور ٹیم کے مورال کو بلند کرنے کے لیے کیا گیا۔ایڈہاک صدر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اپنے روڈ میپ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کا کام صرف گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، انتظامی اور مالی معاملات اب فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔پی ایچ ایف میں وسائل کے موثر استعمال اور نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک سیٹ اپ کا مقصد نظام کو مستحکم کر کے جلد شفاف انتخابات کے ذریعے نئی قیادت کو راستہ دینا ہے۔واضح رہے کہ قومی کپتان عماد بٹ پر گزشتہ روز دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس پر ہاکی حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی۔ محی الدین وانی نے اس پابندی کو فوری کالعدم قرار دے کر یہ پیغام دیا ہے کہ اب فیصلوں کی بنیاد صرف میرٹ اور ہاکی کی بہتری پر ہوگی۔