مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی‘ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی‘ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں‘ وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے‘ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت …
مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی‘ وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی‘ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی‘ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں‘ وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے‘ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے‘ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں‘ ہم نے پاکستان کو اقتصادی طور پر خودمختار بنایا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں چوتھی پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، ہم نے پاکستان کو اقتصادی طور پر خودمختار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ (اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ) او جی پی کی رکنیت کے حصول کے لئے پونے دو سال سخت محنت کی ہے، یہ کلب کی ممبرشپ نہیں کہ اپلائی کیا اور مل گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کا باضابطہ اجراءکیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءکیا گیا ہے ۔ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں جو ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔گذشتہ سال 996اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات ڈائریکٹری میں شائع کی گئیں تھیں ۔ دیگر اراکین پارلیمنٹ کو ایک مہینے کا اضافی وقت دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی ٹیکس تفصیلات کا اندارج کراسکیں ۔








