مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24800کیوسک اور اخراج48000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10300 کیوسک اور اخراج 10300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7600 کیوسک اور …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24800کیوسک اور اخراج48000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10300 کیوسک اور اخراج 10300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7600 کیوسک اور اخراج37000کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.538 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1182.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.326 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ ہے۔