اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 کھرب76ارب62کروڑ33 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری …
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 کھرب76ارب62کروڑ33 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 کھرب76ارب62کروڑ33 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے ایک ارب 20کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 18 ارب17کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے21ارب53کروڑ، این ایچ اے کے لئے 98ارب 8کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے37ارب 56کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 63 ارب88کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے2ارب 15کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے6 ارب 46کروڑ32 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے18 ارب 80 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 10کروڑ 80 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2 ار ب80 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 68کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے25کروڑ89لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے15 کروڑ57 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے10 ارب 78کروڑ38 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے8ارب 71کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے3 کروڑ72 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے4 ارب 54 کروڑ 82 لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویژن کے لئے 79 کروڑ 31 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے11ارب 80کروڑ67 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 74 کروڑ 35 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے3 ارب 92کروڑ 92 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے20 کروڑ 54 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے70کروڑ68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 20کروڑ 8 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے6ارب98 کروڑ 95 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے22 ارب 48کروڑ 22 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن 82 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 52 ارب 51کروڑ82 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے3ارب 91کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 23کروڑ 81 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 26کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 52 کروڑ 80لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 20کروڑ38 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3ارب96 کروڑ24 لاکھ، کامرس ڈویژن کے لئے 5کروڑ17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے46 ارب ایک کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے6 کروڑ40 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 56کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








