مختلف چیلنجز کے باوجود ملکی اقتصادی اشارے مستحکم ہیں،وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 3ماہ کی اوسط 13فیصد ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملکی اقتصادی اشارے مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی مالی خسارے کو کم کیا ہے …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 3ماہ کی اوسط 13فیصد ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملکی اقتصادی اشارے مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی مالی خسارے کو کم کیا ہے جو پہلے 8.2 تھا جو اب 4.6ہے، تاہم اس سال پٹرول کی قیمتوں اور برآمدکنندگان کو دئیے جانے والے اربوں کے ریلیف کے باعث یہ مالی خسارہ 5.8ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جی ڈی پی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور معیشت کے مثبت اشاروں کے باعث اب یہ اضافہ مذید بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام سے باہر آنے کے بعد حکومت نے ترقی پر مذید زور دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اپنے عہدے کے لیے ایک بہترین اور موزوں ترین شخص ہیں جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے موثر کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply