مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مدینہ بس سروس نے مسافروں کی سہولت کے لیے کئی پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر یومیہ ٹرپس کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ انتطار کے وقت کو کم کرنے، سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، رہائشیوں اور زائرین کی موومنٹ کو آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ شہر کے …
مدینہ بس سروس کا شیڈول اپ ڈیٹ، یومیہ ٹرپس میں اضافہ

مزید خبریں
ریاض۔22اکتوبر (اے پی پی):مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مدینہ بس سروس نے مسافروں کی سہولت کے لیے کئی پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر یومیہ ٹرپس کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ انتطار کے وقت کو کم کرنے، سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، رہائشیوں اور زائرین کی موومنٹ کو آسان بنانے کے لیے مدینہ منورہ شہر کے 16 علاقوں کے لیے بس سروس مہیا کی جاتی ہے جن میں مسجد نبوی، حرمین ریلوے سٹیشن ، ایئرپورٹ، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ پریس سٹیشن کے علوہ دیگر رہائشی علاقے شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد مطلوبہ مقامات تک رسائی کو آسان بنانا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ علاوہ ازیں مدینہ بس کے ایک نئے روٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نمبر 450 ہے۔ مخصوص بچوں کی ایسوسی ایشن کے نام پر مخصوص یہ روٹ مدینہ میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سینٹر جانے والے مسافروں کے لیے ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے بس سروس استعمال کرنے والے بہتر خدمات کے لیے اپیلی کیشن استعمال کریں تاکہ روٹس اور ٹائمنگ کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔یہ اپ ڈیٹ اتھارٹی کی پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو بہتر بنانے اور زائرین کے لیے موومنٹ میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔






