مراکش فرمانروا کی شاہ سلمان سے ملاقات

رباط ۔ 13 اگست (اے پی پی) مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ملک کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات گذارنے کے لئے آئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ محمد ششم نے گذشتہ روزشاہ سلمان کو مراکش آمد پر خوش آمدید کہا۔ شاہ سلمان نے بھی مراکشی فرمانروا کے اظہار محبت اور والہانہ استقبال پر ان کا …

رباط ۔ 13 اگست (اے پی پی) مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ملک کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات گذارنے کے لئے آئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ محمد ششم نے گذشتہ روزشاہ سلمان کو مراکش آمد پر خوش آمدید کہا۔ شاہ سلمان نے بھی مراکشی فرمانروا کے اظہار محبت اور والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہ ہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply