مرحوم آغا شورس کشمیری کی سماجی صحافتی ، مذہبی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ اور معتمرعالم اسلامی سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مرحوم آغا شورس کشمیری برصغیر پاک ہند کے نامور صحافی ، خطیب ، ادیب ، شاعر اور دانشور تھے ۔ ان کی سماجی صحافتی ، مذہبی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پاکستان فیڈرل یونین آف …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ اور معتمرعالم اسلامی سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مرحوم آغا شورس کشمیری برصغیر پاک ہند کے نامور صحافی ، خطیب ، ادیب ، شاعر اور دانشور تھے ۔ ان کی سماجی صحافتی ، مذہبی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام مرحوم آغا شورس کی یا دمیں منعقد ہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مرحوم آغا شور س اصلاف کا تسلسل تھے ۔ اس طرح کی تقریبات منعقد کرکے ان کی تصنیفات کے ذریعے ان کی خدمات کو زندہ جاوید بنایا جاسکتا ہے۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ آغا شور س سے ان کی زندگی کے آخری دنوں میں بہت گہرا تعلق ہوگیا تھا۔ جب میں نے اسلم قریشی(ختم نبوت تحریک کے ہیرو) کا مقدمہ فوجی عدالت میں لڑا تو وہ بہت خوش تھے اور مجھ سے فرمائش کی کہ پورے مقدمے کی روداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے اخبار چٹان میں شائع کرسکیں۔آغا شورس بلند پایہ ادیب ، خطیب اور شاعر بھی تھے اور جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے خون کو شاعری کے ذریعے خوب گرمایا اورمرحوم ان لوگوں میں شا مل تھے جنہوں نے برصغیر میں اس وقت کی طاقت کو وہاں سے نکالا جس کا سورج کہیں غروب نہیں ہوتا تھا۔

Leave a Reply