کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.83 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے
کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.83 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.83 فیصد سالانہ کے حساب سے 952 ارب 40 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 23 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔









