مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کو ”لوکارنو“ فلم میلہ میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پاکستان میں فلم سمیت ہر شعبے میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کو …
مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کو ”لوکارنو“ فلم میلہ میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

مزید خبریں
مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کو ”لوکارنو“ فلم میلہ میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
پاکستان میں فلم سمیت ہر شعبے میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کو ”لوکارنو“ فلم میلہ میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ جامی کے نام سے پہچانے جانے والے فلم”مور“ کے ہدایتکار جمشید رضا کو ملنے والا ایوارڈ ان کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 8ایشائی ممالک میں سے جامی کے ہمراہ مہناز علوی دیوان کو چنا گیا، جو ایک اعزاز ہے‘پاکستان میں فلم سمیت ہر شعبے میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت ملک میں فلم کے شعبے کی تجدید اور فروغ کے سلسلے میں جامع پالیسی پر کاربند ہے‘فلم، پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ پالیسی کے تحت باصلاحیت نوجوانوں اور افراد کی حوصلہ افزائی اور فنی تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلم معاشروں میں مثبت رجحانات اور تصورات کے فروغ میں ایک موثر ابلاغی ذریعہ ہے۔ جامی نے لوکارنو فلمی میلے کا ”اوپن ڈور ٹورینو فلم لیب“ایوارڈ حاصل کیا ہے،جامی کے ہمراہ مہناز علوی دیوان اس میلے میں پاکستان کی طرف سے سٹوڈیو ریل فلمز کی نمائندہ تھیں۔








