لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ( ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ اےن اے 120کی گلیوں محلوں کی سطح پر مسائل کوحل کر اﺅں گی،حلقہ میں عوامی مسائل کے حل کی نگرانی خود کررہی ہوں اور حلقہ کی عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کروایا جائے گا۔ وہ پےر کے روزحلقہ اےن اے 120کے دورہ کے موقع پر پی …
مریم نواز کی حلقہ اےن اے 120کے دورہ کے موقع پر پی پی140 مزنگ دفترمیں رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور کے ہمراہ لیگی کارکنان سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ( ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ اےن اے 120کی گلیوں محلوں کی سطح پر مسائل کوحل کر اﺅں گی،حلقہ میں عوامی مسائل کے حل کی نگرانی خود کررہی ہوں اور حلقہ کی عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کروایا جائے گا۔ وہ پےر کے روزحلقہ اےن اے 120کے دورہ کے موقع پر پی پی140 مزنگ دفترمیں رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور کے ہمراہ لیگی کارکنان سے گفتگو کر رہی تھےں۔ اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل 61 حاجی اسحاق، وائس چیئرمین ملک نسیم حاجی ظہور،شہبازجٹ،ذوالفقاردرانی سمیت دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے لیگی کارکنان کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،مریم نواز نے بلدےاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیدار ان سے علاقہ کے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔








