مسابقتی کمیشن کی آئی سی ایچ کیس میں دو کروڑ روپے جرمانے کی مزید ریکوری

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس میں مزید دو کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ریکور کیا ہے جس میں ملٹی نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ایک کروڑ90لاکھ روپے اور وائس کمیونیکیشنز سے 14 لاکھ روپے کی ریکوری شامل ہے۔ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس میں کمپٹیشن کمیشن اب تک مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے کی رقم بطور جرمانہ ریکور کر چکا ہے۔ کمیشن …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس میں مزید دو کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ریکور کیا ہے جس میں ملٹی نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ایک کروڑ90لاکھ روپے اور وائس کمیونیکیشنز سے 14 لاکھ روپے کی ریکوری شامل ہے۔ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس میں کمپٹیشن کمیشن اب تک مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے کی رقم بطور جرمانہ ریکور کر چکا ہے۔ کمیشن ٹیلی کام کمپنیوں پر عائد جرمانوں کی مکمل وصولی کے لیے مسابقتی کمیشن اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ 2012ء میں ملک کے تمام 17لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز نے آپس میں انٹر نیشنل کلیئرنگ ہائوس کے انتظام کا معاہدہ کر کے کارٹل تشکیل دیا تھا۔ اس انتظام اور معاہدے کے تحت بیرون ملک سے آنے والی تمام کالز کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے ایک ہی گیٹ وے کے ذریعے گزارنا لازمی قرار دیا گیا تھا جس سے کال ریٹس میں کئی گنا اضافہ ہوا اور ٹیلی فون کی مارکیٹ سے مقابلہ تقربیا ختم ہو گیا۔

ٹیلی کام سیکٹر نے ان کمپنیوں پر مسابقتی کمیشن نے کمپنی کے ٹرن اور کا سات فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ ان کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا تھا۔حال ہی میں کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تاہم جرمانہ کو ساٹھ فیصد سے کم کر کے ٹرن اوور کے دو فیصد کر دیا۔ کچھ کمپنیوں نے ٹربیونل کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے تاہم عدالت سے جرمانے کی ریکوری نہ کرنے بارے کوئی حکم نہیں، لہذا قانون کی پاسداری میں کمپٹیشن کمیشن اس کمپنیوں سے جرمانے کی ریکوری جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک جرمانے کی مد میں 77 کروڑ روپے ریکور کیے جا چکے ہیں اور قومی خزانہ میں جمع کروا دئے گئے ہیں۔