مسام پراجیکٹ، یمن میں 895 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں

صنعا۔12نومبر (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت مسام نےیمن کے مختلف علاقوں سے 895 بارودی سرنگیں صاف کیں۔ اردو نیوز کے مطابق مسام پراجیکٹ کی جانب سے یمن کی کمشنری عدن کے علاقے سے غیراستعمال شدہ بارود کے 3 ذخیروں کو ناکارہ بنایا جبکہ ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ اور 202 بموں کو بھی محفوظ طریقے سے منتقل کیا۔ لحج کمشنری میں مسام پراجیکٹ کی ٹیموں …

صنعا۔12نومبر (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت مسام نےیمن کے مختلف علاقوں سے 895 بارودی سرنگیں صاف کیں۔ اردو نیوز کے مطابق مسام پراجیکٹ کی جانب سے یمن کی کمشنری عدن کے علاقے سے غیراستعمال شدہ بارود کے 3 ذخیروں کو ناکارہ بنایا جبکہ ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ اور 202 بموں کو بھی محفوظ طریقے سے منتقل کیا۔

لحج کمشنری میں مسام پراجیکٹ کی ٹیموں نے الوحط قصبے کے اطراف سے 12 بم اور 6 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو ناکام بنایا۔تعز ک ریجن کی ذباب ، اور المخا کمشنری میں بھی مسام پراجیکٹ کے اہلکاروں نے 217 بم اور 9 بارودی سرنگوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔واضح رہے کہ مسام پراجیکٹ کی جانب سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے 4 لاکھ 68 ہزار 962 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جاچکا ہے۔