مکہ مکرمہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) طواف کے دوران زائرین نے دوران دل کی شکل میں کعبہ کے گرد چکر لگائے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے موقع پر احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف کے موقع پر ایک ایسی منفرد تصویر بنائی جسے کیمرے کی آنکھ نے یادگار بنا دیا ہے۔ اس تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت …
مسجدالحرام میں طواف کے دوران منفرد تصویرکی سوشل میڈیا پردھوم

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) طواف کے دوران زائرین نے دوران دل کی شکل میں کعبہ کے گرد چکر لگائے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے موقع پر احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف کے موقع پر ایک ایسی منفرد تصویر بنائی جسے کیمرے کی آنکھ نے یادگار بنا دیا ہے۔ اس تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویرکو غیر معمولی پذایرائی مل رہی ہے۔ اس تصویر کو دیکھتے ہی واضح طور پر لگتا ہے کہ فرزندان اسلام خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں طواف کر رہے ہیں۔ دل کی شکل میں طواف کعبہ کی تصویر محض اتفاق ہے، مگر اس نے خانہ کعبہ سے وابستگی رکھنے والے مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔








