مسلم لیگ(ن)کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر کا ظہرانے سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادکی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے،وزیراعظم کا حالیہ چین کا کامیاب ترین دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی قیادت محمد نوازشریف اور ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان کاشماردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میںہوگا۔ان …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادکی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے،وزیراعظم کا حالیہ چین کا کامیاب ترین دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی قیادت محمد نوازشریف اور ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان کاشماردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میںہوگا۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے اپنی رہائشگاہ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ظہرانے میںارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب،سیما جیلانی،ارکان صوبائی اسمبلی زیب النساءاعوان،تحسین فواد،چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبرچاند بی بی،نرگس ناصر،رفعت عظیم ،رقیہ منظورسلیقہ اورنگزیب،سعیدہ مشتاق اوردیگر سنیئر عہدیداران نے شرکت کی۔

Leave a Reply