مسلم لیگ (ن) اداروں کااحترام کرتی ہے ،مخالفین لڑائی کرانے کی ناکام کوششوںمیں مصروف ہیں،وفاقی وزیر سکندرحیات خان بوسن

ملتان۔29 اکتوبر(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) اداروں کااحترام کرتی ہے ،مخالفین لڑائی کرانے کی ناکام کوششوںمیں مصروف ہیں، وہ کسی بھی طرح اقتدار پرقبضہ کرناچاہتے ہیں ،چاہے وہ چور دروازے سے ہی کیوں نہ ممکن ہو ،وہ یہ بات سن لیں جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں وہ ایسا کرنے کاسوچیں بھی نہ‘ عوام ہردور میں (ن) لیگ کے ساتھ تھی اوررہے گی، اس بات کا اندازہ مخالفین کو2018کے …

ملتان۔29 اکتوبر(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) اداروں کااحترام کرتی ہے ،مخالفین لڑائی کرانے کی ناکام کوششوںمیں مصروف ہیں، وہ کسی بھی طرح اقتدار پرقبضہ کرناچاہتے ہیں ،چاہے وہ چور دروازے سے ہی کیوں نہ ممکن ہو ،وہ یہ بات سن لیں جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں وہ ایسا کرنے کاسوچیں بھی نہ‘ عوام ہردور میں (ن) لیگ کے ساتھ تھی اوررہے گی، اس بات کا اندازہ مخالفین کو2018کے جنرل الیکشن میں ہوجائے گا،پارٹی میں کسی کاکوئی گروپ موجودنہیں سب متحد ہوکراپنااپناکام کررہے ہیں تاکہ عوام کو آخری مہینوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر برائے خوراک سکندرحیات خان بوسن نے گزشتہ روز یونین کونسل 95اور81کے چیئرمینوں ملک مشتاق کالرواورملک رفیق سندیلہ کی جانب سے منعقدہ مشترکہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply