راولپنڈی ۔15 جنوری ( اے پی پی )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مخلص ورکرز مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ،اعلی قیادت بھی لیگی ورکرز کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ قیادت نے ایک ورکر کو راولپنڈی شہر کا میئر نامزد کیا ،لیگی قیادت کے اس فیصلے نے …
مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،میئر راولپنڈی سردار نسیم

مزید خبریں
راولپنڈی ۔15 جنوری ( اے پی پی )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مخلص ورکرز مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ،اعلی قیادت بھی لیگی ورکرز کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ قیادت نے ایک ورکر کو راولپنڈی شہر کا میئر نامزد کیا ،لیگی قیادت کے اس فیصلے نے ورکرز کے دل جیت لیے ۔ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 09کینٹ کے سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔








