اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے، ہم عدالت عظمیٰ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”خبر کے پیچھے“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والوں کو چاہیئے کہ اپنا بھی …
مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے، ہم عدالت عظمیٰ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے، ہم عدالت عظمیٰ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”خبر کے پیچھے“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والوں کو چاہیئے کہ اپنا بھی حساب دیں۔ تحریک انصاف اپنے چیئرمین عمران خان کی منی ٹریل اب تک عدالت میں پیش نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو اپنا 70سال پرانا حساب دے رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو اپنا 10سال کا بھی حساب نہیں دے پا رہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام ایک بہترین جج ہے جو انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سناتے ہیں اس لیے تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ کسی امپائر کی انگلی کے اٹھنے کا انتظار کرنے کی بجائے عوامی عدالت میں جائے اور ان کی خدمت کرے۔








