مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہماری جماعت کے لیڈر ہیں اس لیے تمام معاملات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے مشاورت …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہماری جماعت کے لیڈر ہیں اس لیے تمام معاملات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائنس نواز شریف فارمولہ زیر غور نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مقدمے کی منصفانہ سماعت کا مطالبہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔

Leave a Reply