اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،مسلسل رہنمائوں کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن )کو آزادکشمیر میں کامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وہ گزشتہ روز یہاں سابق صدارتی مشیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی …
مسلم لیگ (ن) کی قیادت کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،مسلسل رہنمائوں کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن )کو آزادکشمیر میں کامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وہ گزشتہ روز یہاں سابق صدارتی مشیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار تبارک کی مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سردار تبارک علی کو مسلم لیگ (ن )میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،نواز شریف کو تقریب کی ویڈیو بھیجی، قائد نے شکریہ اور سلام کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،تسلسل کے ساتھ شمولیتیں مسلم لیگ (ن )پر عوامی اعتماد کا مظہر ہیں،کشمیر میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔امیر مقام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کمزور نہیں ہوا۔
امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا،افواجِ پاکستان کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے،دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں،کشمیری عوام کو سیاسی اور معاشی حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شمولیتی تقریب میں کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے جیت کی پیشگی مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں،مسلم لیگ (ن )اور شیر کے نشان کے ساتھ کشمیر کی ترقی کا سفر جاری رہے گا،کشمیری عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔








