مسلم لیگ (ن) کے رکن کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نکتہ اعتراض پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کے تقدس اور عوام کی رائے کے حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، یہ ادارہ قانون بناتا ہے اور عدلیہ ان قوانین کی روشنی میں انصاف کرتی ہے، مورخ لکھے گا کہ اگر جسٹس منیر مولوی تمیز الدین کو انصاف …

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کے تقدس اور عوام کی رائے کے حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، یہ ادارہ قانون بناتا ہے اور عدلیہ ان قوانین کی روشنی میں انصاف کرتی ہے، مورخ لکھے گا کہ اگر جسٹس منیر مولوی تمیز الدین کو انصاف دیتا تو مشرقی پاکستان دولخت نہ ہو جاتا، جن لوگوں نے ختم نبوت کے قانون کو منظور کرانے میں کردار ادا کیا وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون اسی پارلیمان نے منظور کیا تھا۔ میں ذوالفقار علی بھٹو کو اس لئے شہید کہتا ہوں کہ انہوں نے ختم نبوت کا قانون بنایا۔ ذوالفقار علی بھٹو جب ناموس رسالت کے قانون پر دستخط کر رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہوں۔سابق سپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزا سے میں نے کہا تھا کہ میڈم سپیکر 1973 کا آئین ہم سب کیلئے بخشش کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ ہم ووٹ کے تقدس اور عوام کی رائے کے حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ قانون بناتا ہے اور عدلیہ ان قوانین کی روشنی میں انصاف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورخ لکھے گا کہ اگر جسٹس منیر مولوی تمیز الدین کو انصاف دیتا تو مشرقی پاکستان دولخت نہ ہو جاتا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ 1973ءکا آئین ناموس رسالت کا محافظ ہے۔ یہ دنیا کا واحد آئین ہے جس میں ختم نبوت پر ایمان نہ لانے والے کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے ختم نبوت کے قانون کو منظور کرانے میں کردار ادا کیا وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply