اسلام آباد ۔ 08 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی اور سپریم کورٹ میں اسے تسلیم بھی کیا لیکن وہ پھر الیکشن کمیشن میں ان معاملات کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے پیر کو پھر …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی اور سپریم کورٹ میں اسے تسلیم بھی کیا لیکن وہ پھر الیکشن کمیشن میں ان معاملات کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے پیر کو پھر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی منی ٹریل غائب ہے اور ان کے بیانات میں تضاد ہے ،کبھی وہ کہتے ہیں کہ بنی گالہ کا گھر خریدنے کے لئے پیسے جمائما نے ان کے نمائندے راشد کو دئے اور کبھی کہتے ہیں کہ انھوں نے لندن فلیٹ بیچ کر یہ گھر لیا۔








