اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنہوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے، عمران خان خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپر میں نہیں ہے ، ہم سر جھکاکر عدالت میں …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنہوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے، عمران خان خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپر میں نہیں ہے ، ہم سر جھکاکر عدالت میں احتساب کے لئے پیش ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ رہنما نیب کی کارروائی کے خلاف بڑھ بڑھ کر بیان دے رہے ہیں جنھوں نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھا۔ نیب کے چئیر مین کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے نہ نیب حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب کے چئیرمین کو تبدیل کرنے اور برطرف کرنے کا اختیار نیشنل ججز کمیشن کے پاس ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور اپنے انداز سے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن سے قبل گرزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ میں پاناما پیرز پر سماعت کا آغاز کر دیا گیا تھا اور اس میں تمام ادارے پیش ہو رہے ہیں اور اس وقت عمران خان نے قوم کو ورغلانا، دھرنے ،جلسے جلوس کرنا، جلاو گھیراﺅ اور لاک ڈاﺅن کی کوششیں شروع کر دی تھیں تاہم اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کمیشن قائم کیا جائے تو اس وقت عمران خان نے کہا کہ نہیں کیونکہ وہ سیاست میں پچھلے دروازے سے آنا چاہتے تھے۔








