مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے سے پہلے ایک پورا پراسس ہوا ہے اور پھر یہ معاملہ وزارت داخلہ کے پاس آیا ہے، حکومت کا فرض ہے کہ اس طرح کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف ریڈ وارنٹ سمیت وہ تمام طریقے استعمال کرے …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے سے پہلے ایک پورا پراسس ہوا ہے اور پھر یہ معاملہ وزارت داخلہ کے پاس آیا ہے، حکومت کا فرض ہے کہ اس طرح کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف ریڈ وارنٹ سمیت وہ تمام طریقے استعمال کرے تاکہ عالمی برادری کو بھی ایک واضح پیغام جائے کہ خواہ کوئی کسی جماعت کا لیڈر ہی کیوں نہ ہو یہاں ہر کسی کے ساتھ ایک ہی جیسا سلوک کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کی منظوری سے حکومت کی نیت واضح کرتی ہے کہ ہم تو انہیں سزا دلوانے میں پوری کوشش کریں گے لیکن اس کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹیں یا کوئی دقت آتی ہے تو اس کو کس طرح دور کرنا ہے اس کا وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہ تو الطاف حسین اور نہ ہی پرویز مشرف پر کوئی مقدمہ چلا لیکن موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے نہ صرف ان پر مقدمات چلائے بلکہ اب تو بات ریڈ وارنٹ تک آپہنچی ہے۔

Leave a Reply