مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد 18 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو فاٹا سے دلچسپی نہیں‘ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن …

اسلام آباد 18 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو فاٹا سے دلچسپی نہیں‘ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن مزے لے رہی ہے‘ ان کو فاٹا سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وقت درکار ہے لیکن بل کو قومی اسمبلی سے پاس کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے، اس سے پارلیمنٹ میں اداروں کی اور عوام میں ان کی پذیرائی ہوگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply