راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر راہنماءسنیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ ملک کی ترقی اور تعمیر کےلئے تاریخ سے راہنمائی ناگریز عمل ہے ۔محترمہ فاطمہ جناح کاکردار اور افکار پاکستان اور جمہوریت کےلئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت محترمہ فاطمہ …
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سنیٹر راجہ ظفر الحق کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر راہنماءسنیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ ملک کی ترقی اور تعمیر کےلئے تاریخ سے راہنمائی ناگریز عمل ہے ۔محترمہ فاطمہ جناح کاکردار اور افکار پاکستان اور جمہوریت کےلئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت محترمہ فاطمہ جناح کے ویژن پر عمل پیرا ہے اور ان ہی کے کردارکی تقلید کی تلاش میں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں برابر کے مواقع دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز میں انجمن کے ذیلی ادارے ”جناح تھنکرز فورم “ کے زیر اہتمام محترمہ فاطمہ جناح کے 124 ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں ، انجمن کے سنئیر نائب صدر اور جناح تھنکرز فورم کے سربراہ ڈاکٹر ریاض احمد ، انجمن کے دیگر عہدیداران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کی نظریہ اسلام ہے محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کے قیام کےلئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ مردانہ وار جدوجہد کی اور پاکستان کے حصول کی منزل کو آسان بنانے میں اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔








