مشکلات کے باوجود پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی،چیئرمین سینٹ

راولپنڈی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جب جمہوری نظام پر خطرات کی تلوار لٹکتی ہے اس کے اثرات نہ صرف پارلیمنٹ پر بلکہ پورے ملک پر دکھائی دیتے ہیں، مشکلات کے باوجود پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدور کی سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب …

راولپنڈی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جب جمہوری نظام پر خطرات کی تلوار لٹکتی ہے اس کے اثرات نہ صرف پارلیمنٹ پر بلکہ پورے ملک پر دکھائی دیتے ہیں، مشکلات کے باوجود پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدور کی سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایوان صنعت وتجارت نے کیا تھا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی زاہد لطیف خان اور خواتین چیمبرز آف کامرس کی صدور کے ہمرا ہ راولپنڈی میں دو روزہ آل پاکستان وویمن چیمبرز پریذیڈنٹس سمٹ کا افتتاح کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور معاشرے کے تمام طبقات کیلئے احتساب کے یکساں نظام کے نفاد کے بغیر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ اگر قانون کی بالادستی نہیںہوگی تو نظام پائیدار نہیں ہوسکتا جو ملک میں اقتصادی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply