مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف سے دوشنبے میں ملاقات کی۔ مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف تاجکستان کے دورے پر ہیں۔

ملاقات میں فریقین نے پاک۔روس تعلقات کو باہمی تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روسی ہم منصب نے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کو ماسکو کے دورے کی خصوصی دعوت بھی دی۔