مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے تہران میںملاقات دونوں ممالک کا توانائی، بجلی کی فراہمی اور اقتصادی سیکٹرز سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے توانائی،بجلی کی فراہمی اور اقتصادی سیکٹرز سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نکے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے تہران میں ملاقات

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے تہران میںملاقات
دونوں ممالک کا توانائی، بجلی کی فراہمی اور اقتصادی سیکٹرز سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے توانائی،بجلی کی فراہمی اور اقتصادی سیکٹرز سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نکے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف کے درمیان تہران میںملاقات کے دوران پایا گیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران اور وزیر خارجہ جاوید ظریف سمیت سینئر ایرانی حکام کیساتھ ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا لئے ہیں۔مشترکہ تجارتی منصوبوں سے متعلق اجتماعی اقدامات اور تعاون تیز کرنیکی حمایت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانا چاہتا ہے۔








