اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی ۔ منگل کو یہ بات وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے …
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی ۔ منگل کو یہ بات وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی بریفنگ میں اپوزیشن رہنمائوں کو شمولیت کی دعوت دی جس پر دونوں شخصیات نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ فیصلہ ہونے کی صورت میں جلد آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا اور تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔








