اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ہے۔ حریت پسند کشمیری عوام کی مسلسل قربانیوں اور ثابت قدمی سے عالمی برادری میں ان کی آزادی کی تحریک کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار کی ملاقات، کشمیریوں کی حمایت میں اپنی کتاب پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ہے۔ حریت پسند کشمیری عوام کی مسلسل قربانیوں اور ثابت قدمی سے عالمی برادری میں ان کی آزادی کی تحریک کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول یونیورسٹی ترکی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار سے گفتگو میں کیا جنہوں نے بدھ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویڑن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر خلیل طوقار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ترک زبان میں شائع شدہ اپنی کتاب بھی عرفان صدیقی کو پیش کی۔








