مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن اور ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی تشکیل کے بعد ملک میں علمی و ادبی اداروں میں جامع اصلاحات ہوئیں اور ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قلیل ترین مدت میں بارہ قومی ادارے متحرک اور فعال بنا دیئے گئے جس سے ملک میں علمی وادبی سرگرمیوں کو فروغ ملا، بابائے قوم کے مزارکے احاطے میں …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی تشکیل کے بعد ملک میں علمی و ادبی اداروں میں جامع اصلاحات ہوئیں اور ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قلیل ترین مدت میں بارہ قومی ادارے متحرک اور فعال بنا دیئے گئے جس سے ملک میں علمی وادبی سرگرمیوں کو فروغ ملا، بابائے قوم کے مزارکے احاطے میں پاکستان پارک کے نام سے جدید ترین ویزوئیل پارک تعمیرکررہے ہیں، اسلام آباد میں عالمی معیار کے قومی میوزیم کی تعمیر کےلئے پی سی ون پر کام شروع ہوگیا ہے جبکہ اکادمی ادیبات کے پشاور اور کوئٹہ میں نئے دفاتر کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے، رواں ماہ ہی اکادمی ادیبات اسلام آباد میں آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا جا رہا ہے، قومی کتاب میلہ میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کرکے کتاب دوستی کا ثبوت دیا، چار روزہ میلے میں 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر 2 کروڑ روپے سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔ سفیران کتب کے تقرر کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور سفیر کتب کے طورپر تقرر کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔