اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے تین ذیلی اداروں کے اہم اجلاس (کل)منگل کو منعقد ہوں گے جن میں ان اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الگ الگ منعقد ہونے والے ان اجلاسوں میں اردو سائنس بورڈ (یوایس بی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر عباس نیر،ادارہ برائے فروغ قومی زبان (این ایل پی …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی زیر صدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ کے ذیلی اداروں کے اجلاس (کل) ہوں گے
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے تین ذیلی اداروں کے اہم اجلاس (کل)منگل کو منعقد ہوں گے جن میں ان اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الگ الگ منعقد ہونے والے ان اجلاسوں میں اردو سائنس بورڈ (یوایس بی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر عباس نیر،ادارہ برائے فروغ قومی زبان (این ایل پی ڈی)کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید اپنے اداروں کی اب تک کی کارگزاری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔









