مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے کویت کے سفیرنثر عبدالرحمن المطری ملاقات

راولپنڈی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے پاکستان میںکویت کے سفیرنثر عبدالرحمن المطری نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ایوی ڈویژن عرفان الہی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں خاص طور پر ایوی ای ایشن کے شعبہ میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور کے بارے میں …

راولپنڈی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے پاکستان میںکویت کے سفیرنثر عبدالرحمن المطری نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ایوی ڈویژن عرفان الہی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں خاص طور پر ایوی ای ایشن کے شعبہ میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ کویت اور پاکستان نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا اور فضائی سفر کی سہولیات میں بہتری کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ ملاقات کے دوران سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہو گیا ہے اور اب ہم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم کئی شعبوں میں کویت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں اور خاص طور پر ابھی ہوا بازی کے شعبہ میں بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مہتاب احمد خان نے سفیر کا شکریہ ادا کیا ااور کہا کہ پاکستان اور کویت کے بڑے مضبوط تعلقات ہیں جو کہ روز بروز مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔

مزید خبریں