اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.657 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی …
مشینری گروپ کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران 6 فیصد کمی
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.657 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر1.768 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، ستمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات پر522 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال ستمبر کے 472 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات پر641 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو ستمبرمیں کم ہوکر522 ملین ڈالرہوگیا۔پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمد پر107 ملین ڈالر، آفس مشینری 136 ملین ڈالر، ٹیکسٹائل مشینری 36 ملین ڈالر، تعمیراتی مشینری 20 ملین ڈالر، برقی مشینری 489 ملین ڈالر، ٹیلی کام 399 ملین ڈالر، اور زرعی مشینری کی درآمد پر14 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔









