مصباح الحق نے ظہیرعباس، راناٹونگا، ولیمسن اور ایڈرچ کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

برج ٹاﺅن ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز ظہیرعباس، سری لنکا کے ارجونا رانا ٹونگا، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور انگلینڈ کے ایڈرچ کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا، مصباح نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 99 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، مصباح پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔