قاہرہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 18 حامیوں کو 15 سے 25 سال تک قید کی سزائیں سنا دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی فوجداری عدالت نے اگست2013ءمیں بدامنی پھیلانے اور اور مسلح تصادم میں حصہ لینے کے الزام میں یہ سزا سنائی ہے جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔عدالت نے 2 حامیوں کو 25 اور 16 کو …
مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے 18 حامیوں کو 15 سے 25 سال تک قید کی سزائیں

مزید خبریں
قاہرہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 18 حامیوں کو 15 سے 25 سال تک قید کی سزائیں سنا دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی فوجداری عدالت نے اگست2013ءمیں بدامنی پھیلانے اور اور مسلح تصادم میں حصہ لینے کے الزام میں یہ سزا سنائی ہے جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔عدالت نے 2 حامیوں کو 25 اور 16 کو 15 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔عدالت نے اسی کیس میں 86 افراد کو بری بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2013ءمیں صدر مرسی کو بڑے احتجا جی مظاہرے کے بعد فوج نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔








