لندن۔1اپریل (اے پی پی):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔برطانیہ کے بائیو بینک (ہیلتھ ڈیٹا بیس) کی جانب سے کئے گئے مطالعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جو افرادمصنوعی میٹھے مشروبات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں دوسروں کی نسبت دھڑکنوں کی بےقاعدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 5 لاکھ افراد پر گی گئی …
مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، ماہرین صحت

مزید خبریں
لندن۔1اپریل (اے پی پی):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔برطانیہ کے بائیو بینک (ہیلتھ ڈیٹا بیس) کی جانب سے کئے گئے مطالعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جو افرادمصنوعی میٹھے مشروبات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں دوسروں کی نسبت دھڑکنوں کی بےقاعدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
5 لاکھ افراد پر گی گئی تحقیق کے دوران ایک ہفتے میں کم از کم 1.8 لیٹر مصنوعی میٹھاس پینے والے افراد میں دل کی بےقاعدہ دھڑکنوں کا 20 فیصد پایا گیا جبکہ جن افراد کو عام چینی والے مشروبات پلائے گئے ان میں یہ خطرہ نصف یعنی 10 فیصد اور بغیر کسی چینی کی ملاوٹ کےپھلوں کے خالص جوس پینے والوں میں یہ خطرہ 8 فیصد تک دیکھا گیا۔








