معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہاز شریف

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیراعظم شہاز شریف نے کہاہے کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی،تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیرِ برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ و سر براہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعطم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات بھی کیں