معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کائرہ صاحب وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے سے کوئی انکاری نہیں لیکن متعلقہ مشترکہ فورم کی موجودگی میں لمبی لمبی پریس کانفرنسیں سیاست نہیں تو اورکیا ہے؟۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پہلے دن سے عرض کر …

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کائرہ صاحب وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے سے کوئی انکاری نہیں لیکن متعلقہ مشترکہ فورم کی موجودگی میں لمبی لمبی پریس کانفرنسیں سیاست نہیں تو اورکیا ہے؟۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پہلے دن سے عرض کر رہے ہیں کہ ملک کو سیاست کی نہیں قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام کی حفاظت اس وقت سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ کہنا کہ غربت اور بھوک سے آج تک کوئی بندہ مرتے نہیں دیکھا باعث ِ تعجب ہے، کیا وہ بھوک سے بندوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ کیا وہ دیہاڑی دار، مزدور اور محنت کش سے ملے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کراچی میں قرنطینہ میں بیٹھنے کی بجائے  اندرون سندھ میں سسکتی عوام کی حالت زار پر ترس کھائیں۔ 

مزید خبریں