معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضہ فراہمی کا دوسرا مرحلہ کل جمعرات سے شروع ہو گا، نوجوان kamyabjawan.gov.pk پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، میرٹ اور شفافیت کے ذریعے قرضے فراہم کئے جائیں گے، باصلاحیت ہنرمند اور بہترین کاروباری منصوبہ رکھنے والے نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضہ فراہمی کا دوسرا مرحلہ کل جمعرات سے شروع ہو گا، نوجوان kamyabjawan.gov.pk پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، میرٹ اور شفافیت کے ذریعے قرضے فراہم کئے جائیں گے، باصلاحیت ہنرمند اور بہترین کاروباری منصوبہ رکھنے والے نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر اور سکور کارڈ کے ذریعے یہ قرضے فراہم کئے جائیں گے، نوجوانوں کے پاس تجربہ، ہنر اور کام کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپس کیلئے ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ذاتی کاروبار کیلئے یہ قرضہ لیں گے اور اس قرضہ کو دیگر مقاصد کی بجائے کاروبار کیلئے ہی استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ساڑھے سات ہزار نوجوانوں کی قرضوں کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کے حصول کیلئے قابل عمل منصوبہ بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضہ دیں گے اور 10 لاکھ روپے تک کے قرضے پر کوئی سکیورٹی نہیں ہو گی، ڈیڑھ لاکھ انٹرپرینیورز کو دیگر پر ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ملک مالی مشکلات کا شکار ہے تاہم ہم نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے قرضہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرضوں میں نادہندگی کا خطرہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے قرضہ کی درخواست دینے والوں کیلئے 18 سے 21 سال کے نوجوان اہل ہوں گے جبکہ باقی شعبوں کیلئے قرضوںکے حصول کیلئے عمر کی حد 21 سے 45 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کل جمعرات سے kamyabjawan.gov.pk سے درخواستیں ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والوں کی پرنسپل رقوم ایک سال کیلئے مو¿خر کر دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کو ابھی تک ٹیلی فون کالز نہیں آئیں وہ دوبارہ اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں