اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی دولت لوٹنے والے بدعنوانوں اور لٹیروں کے احتساب کے لئے پرعزم ہیں ان عناصر سے لوٹی گئی ملکی دولت کی وصولی تک احتساب ک عمل جاری رہے گا اور اس لوٹی گئی قومی دولت کو وصول کرکے ملک و قوم کی خوشحالی کے …
معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی دولت لوٹنے والے بدعنوانوں اور لٹیروں کے احتساب کے لئے پرعزم ہیں ان عناصر سے لوٹی گئی ملکی دولت کی وصولی تک احتساب ک عمل جاری رہے گا اور اس لوٹی گئی قومی دولت کو وصول کرکے ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتسابی عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،شہباز گل نے کہا کہ بدعنوان عناصر نے جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا جبکہ وزیر اعظم نے سادگی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے دانشمندانہ پالیسوںپر عمل پیرا ہے جس نے غریبوں اور کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوںکی مدد کےلئے احساس کیش ایمرجینسی پروگرام شروع کیا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہی ہے اور اسے اپوزیشن کے بے بنیاد تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ۔








