معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزکیلئے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔یہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا تاریخی اور انقلابی اقدام ہے اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈریپ شفافیت اور بہتر کارکردگی کی طرف گامزن ہے,ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کی سہولت کے لئے آن …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔یہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا تاریخی اور انقلابی اقدام ہے اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈریپ شفافیت اور بہتر کارکردگی کی طرف گامزن ہے,ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کی سہولت کے لئے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے آن لائن سسٹم کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق مکمل شفافیت اور کارکردگی کی طرف گامزن ہے, ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں معیاری ادویات کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈریپ موثر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے جبکہ آن لائن سسٹم ادویات ساز کمپنیوں اور درخواست دہندگان کا ڈریپ کے ساتھ شفاف اور آسان رابطہ یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ڈریپ کے کاموں کو بہتر بنانے کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سسٹم ڈریپ کے ریگولیٹری آپریشن استعداد کار کو بڑھانے کے علاوہ افسران اور عملے کی کارکردگی کی نگرانی کے لئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی آر ایم ایس کو گذشتہ دو سالوں کے دوران تیار کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ڈریپ افسران کے علاوہ دوا ساز کمپنیوں اور انسپکٹرز کی بھی تربیت کی گئی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس آن لائن انٹیگریٹڈ سسٹم میں بین الاقوامی ریگولیٹری کے بہترین طریق کار کے مطابق تمام خصوصیات موجودہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں آئی آر ایم ایس کا مقصد شفافیت ، کارکردگی اور ڈریپ کے خودکار طریقہ کار کو بہتر بنانا ہےجبکہ سافٹ ویئر مینوفیکچررز کو مختلف لائسنسز اور ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو ٹریک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کا مکمل ریکارڈ اس سسٹم کے ذریعہ برقرار رکھا جائے گا, درخواست دہندگان اس دوران اپنی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کو دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات سے متعلق باقاعدہ خط و کتابت بھی الیکٹرانک طریقے سے انجام دی جائے گی۔