اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان نے کہا ہے حکومت آئندہ مالی سال کےلئے ایک ایسا بجٹ پیش کرنے کےلئے کوشاں ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے، حکومت جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کےلئے تمام ممکنہ تدابیر اور لائحہ عمل پر کام کر رہی ہے اور اس مقصد …
معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان نے کہا ہے حکومت آئندہ مالی سال کےلئے ایک ایسا بجٹ پیش کرنے کےلئے کوشاں ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے، حکومت جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کےلئے تمام ممکنہ تدابیر اور لائحہ عمل پر کام کر رہی ہے اور اس مقصد کےلئے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور آراءکا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا ظہار منگل کو ایف بی آر ہاوس میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے ڈی بی) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت بنک کے پاکستان ریذیڈنٹ مشن کی کنٹری ڈائریکٹر ژیا ہونگ یانگ کر رہی تھیں۔ ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ حکومت نے مینو فیکچرنگ سیکٹر کو استحکام دینے کےلئے کارپوریٹ ٹیکسوں کی شرح کو 35 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کر دیا گیا ہے اور ملک کی برآمدات میں کمی کو روکنے کےلئے بھی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت گذشتہ جون سے برآمدات کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔








