اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے چین کے صوبہ ووہان میں موجود پاکستانی طلباءکو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور ایک ایک طالبعلم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید ذوالفقار عباس بخاری نے ہدایات بدھ کو چین کے صوبہ ووہان …
معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سے چین کے صوبہ ووہان میں موجود پاکستانی طلباءکے والدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے چین کے صوبہ ووہان میں موجود پاکستانی طلباءکو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور ایک ایک طالبعلم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید ذوالفقار عباس بخاری نے ہدایات بدھ کو چین کے صوبہ ووہان میں موجود پاکستانی طلباءکے والدین سے ملاقات کے دوران دیں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کو یقین دھانی کرائی کہ ان کے بچے چین میں یہاں سے کہیں بہتر ہیں کیونکہ چین کورونا وائرس سے بہترین طریقے سے لڑ رہا ہے ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ چین واحد ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کم ہو ر ہے ہیں ، تفتان سے آئے ہوئے زائرین کی صورت حال آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے بچوں کو واپس نا لانا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے طلباءکے والدین کو یقین دلایا چین میں ان کے بچوں کا بہتر طریقے سے خیال رکھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین میں موجود 1179 میں سے 993 طلباء کو پیسے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں سے 935 طلباء نے رقوم کی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔ 1179 طلبا ءکے لئے پندرہ دن کا امدادی سامان آج جمعرات کو اسلام آباد سے روانہ کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں طلبا ءکے لئے کھا نے پینے اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں۔انہوں نے طلباءکے والدین سے کہا کہ ماہ رمضان میں ان کے بچوں کا خیال رکھنے کے لئے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے والدین سے کہا کہ وہ انہیں اپنی تجاویز سے آگاہ کریں۔والدین کی طرف سے چین میں موجود اپنے بچوں کے لئے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات پر زلفی بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ طلباءکے والدین سے اگلی ملاقات سے پہلے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ایک ایک طا لبعلم کی رپورٹ پیش کریں۔








