معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کے تحت یتیم افراد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے دوران، انجمن …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کے تحت یتیم افراد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے دوران، انجمن فیض السلام، ایدھی فاﺅنڈیشن، خوبیب فاﺅنڈیشن ، کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ، ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان، پینی اپیل، الخدمت فاﺅنڈیشن، کھپل کور(سوات)، زمنگ کور(کے پی) کے سنیئر اہلکاروں اور سربرہان کی جانب سے بریفنگز دی گئیں۔اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم یتیم افراداور یتیم خانوں کیلئے ایک جامع پالیسی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ حکومت یہ بات محسوس کرتی ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے اس پہلو پر کام کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک معیاری حکمت عملی کی بنیاد رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت یتیم افراد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت پاکستان میں یتیموں اور بے سہارا بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر غور کیا جائےگا۔ اس ہفتے کے دوران اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply