معروف سیاسی و قانونی شخصیت سردار کمال خان ایڈووکیٹ نے ہزاروں ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں اہم پیش رفت،حلقہ LA-19 پونچھ، راولاکوٹ سے معروف سیاسی و قانونی شخصیت سردار کمال خان ایڈووکیٹ نے ہزاروں ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں اہم پیش رفت،حلقہ LA-19 پونچھ، راولاکوٹ سے معروف سیاسی و قانونی شخصیت سردار کمال خان ایڈووکیٹ نے ہزاروں ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔شمولیتی تقریب کے دوران سردار کمال خان ایڈووکیٹ نے حلقہ LA-19 پونچھ، راولاکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار امیر الطاف کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو پارٹی مفلر پہنائے اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

سردار کمال خان ایڈووکیٹ کی شمولیت سے حلقہ LA-19 پونچھ، راولاکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی۔ شمولیتی تقریب میں سابق وزیر قانون و امیدوار اسمبلی حلقہ LA-24 سردار فاروق احمد طاہر،وفاقی وزیر امورِ کشمیر کے کورڈینیٹر سردار طارق، سابق صدر بار کونسل راولاکوٹ سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ، امریکہ سے مزمل تنویر اختر چوہدری، خالد محمود ایڈووکیٹ، عرفان خان، سردار حفیظ,اعجاز خان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں اور دیگر نے شرکت کی۔