معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ جمعہ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی ۔ 2 جون (اے پی پی) معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ جمعہ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے ۔وہ 12جون1923کو مدھیہ پردیشں کے شہر برہان پور میں پیدا ہوئے ان کی عمر 94 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔مرحوم کا شمارپاکستان کے معروف قانونی ماہرین میں ہوتا ہے ۔وہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ، وزیرخارجہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے …

کراچی ۔ 2 جون (اے پی پی) معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ جمعہ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے ۔وہ 12جون1923کو مدھیہ پردیشں کے شہر برہان پور میں پیدا ہوئے ان کی عمر 94 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔مرحوم کا شمارپاکستان کے معروف قانونی ماہرین میں ہوتا ہے ۔وہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ، وزیرخارجہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر بھی فائض رہے۔ شریف الدین پیرزادہ نے قانون کی ڈگری ممبئی یونیورسٹی سے 1945 میں حاصل کی۔مرحوم کے اہل خانہ کی طرف سے تاحال نماز جنازہ کے اوقات اور تدفین کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply