اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی )ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کے عمل میں نئے اور جدید رجحانات کو متعارف کرانا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت منصوبہ بندی میں تربیتی سیشن میں شامل تحقیقی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا …
معیشت کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کے عمل میں نئے اور جدید رجحانات کو متعارف کرانا ضروری ہے، سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی )ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کے عمل میں نئے اور جدید رجحانات کو متعارف کرانا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت منصوبہ بندی میں تربیتی سیشن میں شامل تحقیقی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ منصوبہ بندی کے عمل میں نئے اور جدید رجحانات متعارف کرانا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ وارانہ اہداف کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی اپنی ایک تاریخ ہے اور اس کا حصہ ہونے کے ناطے تمام افسران کو اس کے تشخص کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے۔








