مانچسٹر ۔ 8 اگست (اے پی پی) معین علی ٹیسٹ سیریز میں 250 رنز اور 25 وکٹیں لینے والے انگینڈ کے دوسرے اور دنیا کے نویں آل راﺅنڈر بن گئے، معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سیریز کے دوران 252 رنز بنائے اور 25 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، اس سے قبل انگلینڈ کے این …
معین علی ٹیسٹ سیریز میں 250 رنز اور 25 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے نویں آل راﺅنڈر بن گئے
مزید خبریں
مانچسٹر ۔ 8 اگست (اے پی پی) معین علی ٹیسٹ سیریز میں 250 رنز اور 25 وکٹیں لینے والے انگینڈ کے دوسرے اور دنیا کے نویں آل راﺅنڈر بن گئے، معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سیریز کے دوران 252 رنز بنائے اور 25 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، اس سے قبل انگلینڈ کے این بوتھم، بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقہ کے اوبرے فالکنر، آسٹریلیا کے جارج گفن، جنوبی افریقہ کے ٹریور گوڈارڈ اور بھارت کے کیپل دیو بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، معین علی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 250 رنز اور 20 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راﺅنڈر ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کیوی آل راﺅنڈر رچرڈ ہیڈلی کے پاس تھا جنہوں نے 1983ءمیں انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 301 رنز بنائے تھے اور 21 وکٹیں لی تھیں۔








